آرمی چیف سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف کی ملاقات

0
27

راولپنڈی: سابق آرمی چیف و  اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے دہشت گردی کے خلاف بننے والے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آرمی چیف نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور وفد کے شرکاء دو روز تک پاکستان میں قیام کریں گے اور جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

LEAVE A REPLY