وزیراعظم کی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید سے ملاقات

0
39

دبئی: وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید میں ملاقات اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ امور اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کے دبئی پہنچنے پرابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید بن الیہنان نے خصوصی طورپران کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان اورابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید بن الیہنان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اموراور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی ہیں۔

LEAVE A REPLY